حب وساکران میں مختلف حادثات و واقعات میں 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہوگئے

حب (نمائندہ انتخاب) حب وساکران میں مختلف واقعات و حادثات 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو حب اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی ریفر کردیا گیا۔ اس حوالے سے ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حب ندی میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب کر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے، ایدھی بحری ریسیکو ٹیم اور مقامی خوطہ خوروں نے ریسکیو آپریشن اور جدوجہد کے بعد ڈوبنے والے دونوں نوجوانوں کی لاشیں پانی سے نکال کر شناخت کیلئے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کردیں جن کی 21 سالہ احسن ولد محمد علی اور 25 سالہ شمیم ولد شاداب کراچی نیول کالونی اور لیاری کے نام وپتہ سے شناخت ہوئی، بعد ازاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاشیں وثاءکے حوالے کردی گئیں۔ مزید برآں ساکران روڈ بند مراد کے قریب تیز رفتار ڈمپر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 25 سالہ مدثر ولد رشید نامی موٹر سائیکل سوار نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ساجد ولد سلیم نامی نوجوان زخمی ہوگیا۔ ایدھی ذرائع کے مطابق گزشتہ شب حب مغربی بائی پاس کے مقام پر ٹریفک حادثے میں ایک خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی، لاش حب اسپتال منتقل کردیا گئی تاہم شناخت نہ ہونے کے باعث ایدھی سرد خانہ سوراب گوٹھ کراچی منتقل کردیا گیا۔ ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق حب کے علاقے بلوچ کالونی کے قریب ایک گھر میں اتفاقیہ گولی لگنے کے نتیجے میں 30 سالہ طاہرہ نامی خاتون زخمی ہوگئی جسے فوری حب اسپتال منتقل کرنے اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی ریفر کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں