کوئٹہ شہر میں تجاوزات کیخلاف کارروائی میں ہمارا ساتھ دیں، ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن

کوئٹہ:میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر شوکت علی کے زیر صدارت کوئٹہ میں پارکنگ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں کوئٹہ شہر میں ٹریفک جام کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے جلد شہر میں تجاویزات کے خلاف کارروائی شروع کریگی تاکہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو ممکن بنائی جاسکے ایڈمنسٹریٹر نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ کوئٹہ شہر میں تجاویزات کے خلاف کارروائی میں ہماراساتھ دے تاکہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو ممکن بنائی جاسکے تجاویزات کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہاہے کیونکہ تمام فٹ پاتھوں پر قبضہ ہوچکا ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رواں ہفتے بلاتفریق کوئٹہ شہر میں مہم شروع کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری تجاویزات کے خاتمے کیلئے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ساتھ بھرپور تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ کوئٹہ شہر کی خوبصورتی کو بحال کرنے میں ہم کامیاب ہوجائیں انہوں نے تاجروں اور شہریوں کو ہدایت کی کہ ہم جلد سڑک پر پارکنگ کیلئے نشانات لگائے گے خلاف ورزی کرنے والے گاڑیوں کو ٹریفک پولیس کی مدد سے تھانے میں بند کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں