ممبئی،رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے7 افراد ہلاک

ممبئی: بھارتی شہرممبئی کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 7افراد ہلاک اور28 زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی ایک 20 منزلہ رہائشی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے فلورکواپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ عمارت کی 18 ویں منزل پرلگی۔ آگ سے 7 افراد ہلاک اور15 زخمی ہوگئے۔


حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں موجود لوگوں کونکال لیا گیا ہے۔ آگ پرقابو پا لیا گیا ہے تاہم گہرے دھوئیں کی وجہ سے علاقے کے رہائشیوں کوسانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں