زیارت جانے والے سیاحوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرینگے،،نورمحمد دمڑ

کوئٹہ : سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ملک بھر سے برفباری کے دوران وادای زیارت آنے والے سیاحوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرینگے سیاحوں کو چاہے کہ وہ برفباری کے دوران ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائے وادی آنے والے سیاحوں کو خوش آمدید کہتے ہے منگوچر کے قریب ٹریفک کے دلخراش حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی اور افسوس ہوا غمزادہ فیملی کے غم میں برابر کے شریک ہے حکومت بلوچستان قومی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی تدارک کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں ٹریفک حادثے میں جان بحق افراد کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گوں ہوں ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کی جانب سے برف باری اور بارش کی پیشگوئی اور الرٹ کے تناظر میں حکومت بلوچستان نے پہلے ہی ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں تمام متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور محکموں،اداروں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹنے کے لئے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی تھی جس پر متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز خود ہی تمام ترصورتحال اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک کو رواں رکھنے کیلئے کئے جانے والے انتظامات کی خود نگرانی کررہے ہیں اس کے علاوہ پی ڈی ایم اے بھی اس سلسلے میں ہنگامی بنیادوں اقدامات اٹھارہی ہیں، زیارت، قلعہ سیف اللہ اورچمن میں امدادی سامان کی دستیابی یقینی کو بنایا گیا اور متعلقہ اضلاع میں قومی شاہراہوں پر بھاری مشنری کی دستیابی لیویز فورس کے جوانوں، پی ڈی ایم اے، این ایچ اے عملہ قومی شاہراہوں سے برف ہٹانے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز لیویز اور دیگر عملے اور مشینری کے ہمراہ خود 24 گھنٹے قومی شاہراہوں پر ریکسکو کے کام کی نگرانی کررہے ہیں سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر زیارت کو قومی شاہراہ پر روڈ کو کلیر کرنے کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے وادی زیارت سیاحت کیلئے آنے والے سیاحوں کو تمام سہولیات کی فراہمی ہوٹلوں، ریسٹ ہاوسز، کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت کو مقررہ کردہ سرکاری نرخ پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے ہدایت کی ہے تاکہ سیاحوں کو کسی بھی قسم کی مشکل کاسامنا نہ کرنا پڑے سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ زیارت آنے والے سیاحوں کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ سے مسلسل رابطہ میں ہوں تاکہ ملک بھر سے آئے ہوئے سیاحوں کو وادی زیارت سیاحت کے ساتھ دیگر ہرممکن سہولت فراہم کی جاسکیں سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ڈپٹی کمشنر زیارت، اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی سمیت زیارت کے ضلعی انتظامیہ اور لیویز فورس کی جوانوں کی جانب سے شدید برفباری اور سردی میں شاہراہ پر ٹریفک کو بحال رکھنے کیلئے امدادی سرگرمیوں مصروف عمل رہنے پر انکی کارکردگی کو سراہا

اپنا تبصرہ بھیجیں