ترک صدر کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ
انقرہ :صدر رجب طیب ایردوان نے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے ترک۔ایران تعلقات اور علاقائی مسائل پر غور کیا۔ صدر ایردوان نے اس بات چیت میں بتایا کہ عنقریب تہران میں منعقد ہونے والے اعلی سطحی تعاون کونسل کے اجلاس اور اس کے تحت طے ہونے والے معاہدوں سے متعلق امور جاری ہیں۔ صدر نے اس بات کا اظہار کیا کہ ہم قفقاز میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے کوششیں جاری رکھنے سمیت آذری صدر الہام علی ایف کے ہمراہ تین جمع تین پلیٹ فارم کے اجلاس کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہیں۔
Load/Hide Comments


