مشکے میں 2منشیات فروش گرفتار

مشکے(بیورورپورٹ) مشکے میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری مزید دو منشیات فروش گرفتار. ڈپٹی کمشنر آواران جناب ڈاکٹر جمیل احمد بلوچ اورایس پی آواران اللہ بخش بلوچ کی خصوصی ھدایت پر زیر نگرانی ڈی ایس پی (ایس ڈی پی او مشکے) عبدالواحد بلوچ، ایس ایچ او مشکے داد ممد میروانی سربراہی میں مشکے پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف زبردست کاروائی، دوران کاروائی دو منشیات فروش (1عبدالواحد ولد پھْلو ساکن کلر 2 محمد ایوب ساکن پروار) کو منشیات سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا، مشکے کے عوامی حلقوں نے ڈی سی اور ایس پی آواران کے مشکے میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کوسراہاتے ہوئے کہا کہ منشیات کی بھرمار سے. نوجوان نسل تباہی اور بربادی کی طرف گامزن ہے جس سے مستقبل کے معمار منشیات کی عادی ہوکر تباہ وبرباد ہوتے جارہے ہیں. عوامی حلقوں نے امید ظاہر کی کہ مذکورہ آفیسران منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی اسی طرح جاری رکھکر علاقہ کومنشیات سے پاک کرکے نوجوان نسل کو تباہی سیبچانیمیں اپنا کردار ادا کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں