جرمنی میں مسجد پر فائرنگ ، حملہ آور گرفتار

جرمنی کے شہر ہالے میں ایک مسجد پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ترک خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے مشرقی شہر ہالے میں ایک شخص نے مسجد پر متعدد فائرکیے، پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق 3 گولیاں مسجد کی کھڑکی کو لگیں تاہم واقعے میں کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے عینی شاہدین کے بیان پر مسجد کے سامنے ایک فلیٹ میں رہنے والے 55 سالہ شخص کوگرفتارکیا ہے، اس کے گھر کی تلاشی کے دوران اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں