بلو چستان پو لیس میں افسران کی کمی، ایک آفیسر کو چار عہدوں کا چارج تفویض کر دیا گیا

کوئٹہ: بلو چستان پو لیس میں افسران کی کمی، ایک آفیسر کو چار عہدوں کا چارج تفویض کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پو لیس بلو چستان نے منگل کو ایس پی نوید عالم کو ایس ایس پی ایڈ منسٹریشن کوئٹہ کا قائم مقام چارج تفویض کر دیا جبکہ نوید عالم کے پاس ایس پی انو سٹی گیشن قائد ڈویژن، قائم مقام ایس پی انوسٹی گیشن سر یاب ڈویژن، قائم مقام ایس ایس پی انو سٹی گیشن کوئٹہ کے تین چارج پہلے سے ہی موجود ہیں،یوں گریڈ 18کے پی ایس پی آفیسر نوید عالم کے پاس چار عہدوں کا چارج موجود ہے جو منفرد مثال ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں