خضدار، گاڑی سے منشیات برآمد، دو ملزمان گرفتار

خضدار: زاوہ لیویز کی کاروائی،مہران کار سے ڈیڑھ کلو افیون برآمد دو ملزمان گرفتار،اسسٹنٹ کمشنر (یو ٹی) جہانذیب بلوچ نے پریس کانفرنس میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ خفیہ اطلاع ملی تھی افیون کی ایک بڑی مقدار کوئٹہ سے کراچی سمنگلنگ کیا جا رہا ہے جس پر قومی شاہراہ پر واقع تمام چیک پوسٹ انچارجوں کو چیکنگ سخت کرنے کی تاکید کی گئی اتوار کے روز زاوہ چیک پوسٹ پر نائب تحصیلدار حبیب گچگی کی نگرانی و چیک پوسٹ انچارج عبدالمالک و دیگر نے کوئٹہ سے کراچی کی جانب جانے والی مہران کار کو روک کر تلاشی لی کار گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے ڈیڑھ کلو آفیون برآمد کر کے ملزمان نجیب اللہ ساکن کوئٹہ اور طاہر خان ساکن کراچی کو گرفتار کر کے تفیش شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں