بلوچستان کے حقوق کیلئے ہر فورم پرآواز اٹھانا ہمارا مشن ہے، جمہوری وطن پارٹی

کوئٹہ:جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ ومشیر وزیراعظم برائے امن وہم آہنگی بلوچستان نوابزادہ شاہ زین بگٹی جوکہ اس وقت بیرون ملک کے دورے پر ہے پارٹی کے مرکزی نائب سدر نوراللہ وطن دوست سے بذریعہ ٹیلی فون بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہید وطن نواب اکبر خان بگٹی کے بلوچستان کے حقوق کے حوالے سے موقف کی امین ہیں بلوچستان کے حقوق کیلئے ہر فورم پرآواز اٹھانا ہمارا مشن کا حصہ ہے انہوں نے پارٹی کے الیکشن کے حوالے سے بھی طویل مشاورت کی اس کے علاوہ بلدیاتی الیکشن کیلئے چاروں صوبوں سے امیدوار کھڑے کرنے کا ٹاسک سونپافروری میں کراچی کا دورہ کرنے کی ہدایت کی اور وہاں پارٹی کی فعالیت کیلئے مشاورتی عمل کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کی انہوں نے مزید کہا کہ کارکن ہمارا سرمایہ ہے مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کو نظرانداز نہیں کیا جائیگا ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں