سردار یار محمد رند کی لیویز اہلکار نواب خان گولہ کے قتل کی شدید مذمت

سبی:پارلیمانی سربراہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان رند قبائل کے سربراہ چیف آف رند سردار یار محمد رند کا بھاگ میں لیویز اہلکار نواب خان گولہ کے قیل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھاگ میں لیویز اہلکار کو قتل کرنے میں ملوث ملزماں کو فوری گرفتار کیا جائے انہوں نے کہا کہ چوری ڈکیتی میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے انہوں نے کہا کہ تحصیل بھاگ اور بالاناڑی میں تسلسل کے ساتھ چوری ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں سے پورے ضلع کچھی کے عوام میں خوف ہراس اور سخت تشویش پائی جارہی ہے بھاگ وبالاناڑی کے امن کو شدید خطرہ لاحق ہے روزانہ کی بنیادپر لوگوں کو قتل اور لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے عوام میں عدم تحفظ کا احساس شدت سے محسوس کیا جارہا ہے جو کہ ضلعی پولیس انتظامیہ پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ایسے حالات میں ہم کسی صورت خاموش نہیں رہ سکتے چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قانوں کے کٹہرائے میں لایا جائے بھاگ بالاناڑی کے مثالی امن کو مکمل بحال کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں