مولانا فضل الرحمن 30جنوری کو کوئٹہ پہنچیں گے

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن 30جنوری کو کوئٹہ پہنچیں گے جہاں وہ مختلف سیاسی شخصیات کی جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کے موقع پر اجتماعات سے خطاب کرینگے۔ذرائع کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن 30 جنوری کو کراچی سے کوئٹہ پہنچیں گے جہاں وہ31جنوری کو چمن میں بڑے اجتماع سے خطاب کریں گے،31جنوری کی شام کو کوئٹہ میں صوبائی قیادت سے ملاقات کرینگے ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی کوئٹہ میں موجودگی کے دوران صوبے کی اہم شخصیات جمعیت میں شمولیت کا اعلان کرینگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں