پچھلے تین سال ہمارے لئے مفید نہیں رہے، سردار اسلم بھوتانی

حب:لسبیلہ گوادر سے رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں اربوں روپے کے مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے خصوصا گوادر میں بہت سارے منصوبے زیر تکمیل ہے پچھلے تین سال ہمارے لیے مفید نہیں نہیں رہے سابقہ صوبائی حکومت سے سیاسی اختلافات کی بنیاد پر ہماری کارکردگی بہتر نہیں رہی ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال حب میں احساس نشوونما مرکز کا افتتاح کردیا اس موقع پر ایم ایس جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال حب ڈاکٹر عباس لاسی نے رکن قومی اسمبلی کو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرایا اور ہسپتال کے بارے میں بریفنگ دی احساس نشوونما مرکز کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے کہا کہ احساس نشوونما پروگرام سے غریب خواتین کی بھرپور مدد ہوگی اس پروگرام سے خواتین کے امراض سمیت چھوٹے بچوں کی بہتر نشوونما میں مدد ملے گی جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال حب میں احساس نشونما مرکز کا قیام یقینا قابل تحسین اقدام ہے یہ میرے لیے بھی ایک اعزاز ہے کہ میرے حلقہ انتخاب میں احساس نشوونما پروگرام کا آغاز ہوگیا ہے مجھے جس طرح احساس نشوونما مرکز کے بارے میں بریفنگ دی گئی اس سے واضع ہوتا ہے کہ عملہ کتنی مخلصی سے اس احساس نشوونما مرکز کی کامیابی کے لیے اپنا کردار ادا کررہی ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں اربوں روپے کے مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے خصوصا گوادر میں بہت سارے منصوبے چل رہے ہیں پچھلے تین سال ہمارے لیے اچھے نہیں رہے سابقہ صوبائی حکومت کے ساتھ ہمارے سیاسی اختلافات کی وجہ سے کچھ اچھے نہیں گزرے ہم کاکردگی نہیں دکھا سکے لیکن اب انشا اللہ بلوچستان کے جو علاقے رہ گئے ہیں انکی بھی نشاندہی کرینگے انہوں نے کہا کہ اب میر عبدالقدوس بزنجو کی سربراہی میں بلوچستان میں نئی حکومت آئی ہے ہم امید کرتے ہیں کہ وہ عوام کی بھرپور خدمت کریگی میں بڑے بھائی سردار محمد صالح بھوتانی جو سینئر صوبائی وزیر ہیں ان سے درخواست کرتا ہوں کہ جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال کو مزید سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کریں رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے مجھ سے جتنا ہوگا انشا اللہ ہسپتال کی بہتری کے لیے میں کوششیں کرونگا کیونکہ موجودہ ایم ایس ڈاکٹر عباس لاسی نے جیسے ہی چارج لیا ہے ہسپتال کا حلیہ بدل دیا ہے جو یقینا مبارک باد کے مستحق ہیں جب تک ڈاکٹر عباس ہسپتال سے باہر تھے سابقہ صوبائی حکومت سے سیاسی اختلاف کی وجہ سے ہم بھی ہسپتال سے باہر تھے کیونکہ اس وقت کسی میں ہمت نہیں تھی کہ ہمیں کسی پروگرام میں مدعو کرتے لیکن اب ماحول تبدیل ہوگیا میری سیکریٹری صحت سے فون پر بات ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ انشا اللہ بہت جلد ہم دونوں مل کر اس ہسپتال کا تفصیلی دورہ کرینگے اور انشا اللہ ہسپتال کو جدید خطوط پراستوار کرنیکے لیے اقدامات کرینگے اس موقع پر علاقہ معززین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں