پنجگور میں کارروائیوں کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک، بلوچستان سے دہشتگردوں کا خاتمہ کر رہے ہیں، محسن نقوی

ویب ڈیسک :وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پنجگور میں کاروائیوں کے دوران سرغنہ سمیت 5 دہشت گردوں کی ہلاکت اور کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرکے 5 دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا سکیورٹی فورسز کے بہادر جوان قوم کا سرمایہ افتخار ہیں اور قوم کے بہادر سپوت بلوچستان سے دہشتگردوں کا خاتمہ کر رہے ہیں.وزیر داخلہ کے مطابق پوری قوم دہشتگردی کیخلاف متحد ہے اور سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں