سردار اختر مینگل کی رہائش گاہ پر پولیس کے چھاپے اور ان کے ملازمین کی گرفتاری قابل مذمت ہے، مولانا ہدایت الرحمن

کوئٹہ ( آن لائن) امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کراچی میں بی این پی کے قائدسردار اختر جان مینگل کی رہائش گاہ پر پولیس کے چھاپے اور ان کے ملازمین کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی رہنماﺅں،کارکنوں اور ان کے گھروں پر اس طرح کے اقدامات قابلِ تشویش اور ناقابلِ قبول ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت سیاسی معاملات کو طاقت اور دبا کے بجائے مذاکرات اور جمہوری طریقے سے حل کرے۔چادر و چار دیواری کے تقدس، انسانی حقوق اور سیاسی آزادیوں کا احترام ریاست کی ذمہ داری ہے۔ ایسے اقدامات سے سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہوگا، اس لیے گرفتار افراد کو فوری رہا کیا جائے اور واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں