بلوچستان ہائی کورٹ کے گوادر میں شراب کے اجازت نامے منسوخ کرنے کے احکامات معطل

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان کی جانب سے گوادر میں شراب فروخت کرنے کے اجازت نامے منسوخ کرنے کا احکامات کو معطل کرتے ہوئے دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی، جمعرات کو بلوچستان ہائی کورٹ کے ویکیشن جج جسٹس نذیر احمد لانگو نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے گوادر میں شراب کی دکانوں کا لائسنس منسوخ کر کے بند کرنے کے اقدام کے خلاف دائر آئینی درخواست پر سماعت کی، سماعت میں درخواست گزاروں کے وکیل امان اللہ کنرانی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت کا درخواست گزاروں کا شراب فروخت کر نے کالائسنس منسوخ کرنے کا اقدام آئین کے 10A، آرٹیکل 18کی خلاف ورزی ہے لہذا اسے معطل کیا جائے انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ آئینی درخواست پر فیصلہ آنے تک درخواست گزاروں کو کاروباری جاری رکھنے کی اجازت دی جائے جس پر عدالت نے آئینی درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے ڈائر یکٹر جنرل محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،انسداد منشیات ساؤتھ زون حب کے 15دسمبر 2021کے آرڈر کو معطل کرتے ہوئے کیس کی سماعت مارچ 2022کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں