ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب گردی کا واقعہ خواتین کے وقار اور قانون کی حکمرانی پر حملہ ہے، ریحانہ حبیب جالب

کوئٹہ (آن لائن) وومن ایکٹیوسٹ اور سیاسی و سماجی شخصیت ریحانہ حبیب جالب نے کوئٹہ میں لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر ہونے والے تیزاب گردی کے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت، خواتین کے وقار اور قانون کی حکمرانی پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریحانہ حبیب جالب نے کہا کہ ایک ڈاکٹر، جو معاشرے کی خدمت اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی تھیں، ان پر اس نوعیت کا وحشیانہ حملہ انتہائی قابلِ افسوس اور تشویشناک ہے۔ جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ تیزاب گردی جیسے جرائم پورے معاشرے کے لیے ایک سنگین خطرہ ہیں اور ایسے واقعات خواتین میں عدم تحفظ کے احساس کو بڑھاتے ہیں۔انہوں نے حکومت بلوچستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے کے تمام پہلو¶ں کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور پس پردہ حقائق کو منظرعام پر لایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہوسکے۔ ریحانہ حبیب جالب نے ڈاکٹر ماہ نور ناصر سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں