وحدت کالونی میں سرکاری ملازم کی اہلیہ اور بچوں سمیت مبینہ قتل و خودکشی کا معمہ، پولیس نے ویڈیو میں نامزد افراد کو حراست میں لے لیا
کوئٹہ (این این آئی ) کوئٹہ کے علاقے وحدت کالونی میں سرکاری ملازم کی اہلیہ اور بچوں سمیت مبینہ قتل و خودکشی کوشش کے معاملہ میں ویڈیو میں نامزد افراد حراست میں لے لیے گئے۔پولیس حکام کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر وحدت کالونی واقعے کی تحقیقات کا آغازکرتے ہوئے متعدد سرکاری افسران کو حراست میں لے لیا گیا۔حکام نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے افراد میں انڈر سیکرٹری آفتاب جَبّل،ڈائریکٹر انڈسٹریز اقبال سربراہ ،سعید مینگل شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر نے کے بعد ، واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوو¿ں سے تحقیقات جاری ہیں۔
Load/Hide Comments


