کوئٹہ، خاتون ڈاکٹر پر تیزاب گردی کا واقعہ، تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرلیا، پولیس

کوئٹہ (آن لائن) تھانہ سول لائن کے عملے نے سول سنڈیمن ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کا مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز سول سنڈیمن ہسپتال میں خاتون لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب پھینکنے کا مقدمہ ملزم ہمایوں شاہ ولد عصمت علی شاہ کے خلاف زیر دفعہ ت پ 336 پ ک تحت درج کرلیا گیا تیزاب پھینکنے کے واقعہ میں ہسپتال کا لفٹ آپریٹر پرائیویٹ کمپنی کا ملازم ہمایوں شاہ نے ڈاکٹر ماہ نور ناصر تیزاب پھینکا تھا جس میں خاتون ڈاکٹر اور تربیتی میڈیکل عبدالرزاق زخمی ہوا تھا۔ یاد رہے کہ ملزم پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں گزشتہ روز مارا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں