تاحیات نااہلی کیخلاف آئینی درخواست اعتراض لگا کر واپس

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے تاحیات نااہلی کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی ہے۔سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے منگل یکم فروری کو سپریم کورٹ بار کی جانب سے تاحیات نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر اعتراضات لگائے گئے، جس کے بعد درخواست کو واپس کر دیا گیا ہے۔

تاحیات نااہلی کے خلاف آئینی درخواست واپس کرتے ہوئے کہا گیا کہ درخواست سے متعلق سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ فیصلہ دے چکا ہے۔ دوسری جانب سپریم کورٹ بار نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ درخواست گزار انفرادی شکایت لے کر آیا جو 184 بٹا 3 کے دائرہ کار میں نہیں آتی،اعتراض 184 بٹا 3 کے اختیار سماعت سے متعلق اٹھائے گئے نقاط اطمینان بخش نہیں۔ رجسٹرار کے دفتر نے کہا ہے کہ ایک بار کسی مقدمے کا فیصلہ ہو جائے تو نئی درخواست دائر نہیں کی سکتی۔

سپریم کورٹ بار نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل کا فیصلہ کیا ہے۔ درخواست میں دوسرے پٹیشنر صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن بھون ہیں۔ درخواست گزار سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے رجسٹرار کے اعتراضات کے حوالے سے بتایا کہ وہ جلد ایک نئی درخواست دائر کریں گے اور اعتراضات کو دور کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں