خضدار، چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ علاقہ مکین خوف میں مبتلا

خضدار(بیورورپورٹ) خضدار کے قریبی علاقہ فیروزآباد کے ایریاز میں یکے بعد دیگرے یہ دوسرا واقعہ ہے دو شہریوں سے گن پوائنٹ پر انکی قیمتی گاڑیاں چھینی گئ ہے واضح رہے چند روز سے اسی علاقے میں موٹر سائیکل بھی پہلے زہزنوں نے بندوق کے نوق پر لے اڑے ہیں یہ یکے بعد دیگر ایک چھوٹے سے شہر میں اسطرح کی وارداتوں کا ہونا شہریوں کیلئے تشویش کا باعث ہے دو وارداتوں کے بعد خضدار کے علاقہ فیروز آباد کے رہائش پزیر افراد اب شدید تشویش اور پریشانی میں مبتلاء ہوگئے ہیں یہ پہلی دفعہ اس علاقے میں دیدہ دلیری کے ساتھ انوکھی واردات کرکے سرکاری فورس کی وردی میں مسلح ہوکر گاڑیاں چھینیا جارہا ہےفیروزآباد خضدار کا قریبی گاؤں ہے اور بہت سے لوگ تجارت کی غرض سے روزانہ کی بنیاد پر خضدار آتے جاتے ہیں اور بہت سے تاجربرادری رات کو اپنی دکانیں بند کرکے واپس اپنے گھروں کو لوٹ جاتے ہیں حالیہ دنوں میں پیش آنے والےواقعات نے اہلیان فیروزآباد کو تشویش میں مبتلاء کردی ہےفیروز آباد کے مکینوں نے ڈاکووں کی دیدہ دلیری اور انوکھی وارداتوں میں حیران کن ہیں خضدار فیروز آباد کے سیاسی حلقوں اور علاقہ مکینوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعلی حکام وزیراعلی بلوچستان وزیر داخلہ بلوچستان کورکمانڈر بلوچستان آئ جی ایف سی بلوچستان کمشنر قلات ڈویژن ڈپٹی کمشنر خضدار کمانڈنٹ ایف سی خضدار ڈی آئ جی پولیس خضدار سے مطالبہ کیا ہے کہ خضدار کے علاقہ فیروزآبادکے عوام کو تحفظ فراہم کرکے متاثرہ لوگوں کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلوں کو چوروں رہزنوں سے برآمد کرکے چھیننے والے گروہ کی ماسٹر مائنڈ اور سرغنہ کو جلدگرفتار کرکے انکے نیٹ ورک کا قلعہ قمع کیا جائے فیروز آباد کانک کے ایریاز میں رات کو گشت بڑھانے کی احکامات جاری کرکے روڈ کو عوام کے سفر کے لیئے محفوظ بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں