پنجگور،حالات غیر تسلی بخش فائرنگ کا سلسلہ جاری
پنجگور( نامہ نگار) پنجگور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام سے ایک بار پھر گھروں میں رہنے کی اپیل ضلعی انتظامی سربراہ نے اپنے ایک جاری کردہ اعلامیہ میں کل بروز جمعہ عوام کو گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے انکا کہنا ہے کہ عوام غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں جوں ہی معاملات میں بہتری آئے گا تو اس بابت انہیں آگاہ کردیا جائے گا ضلعی انتظامیہ کے مطابق عوام کے گھروں میں رہنا انکے اپنے مفاد میں ہے عوام ضلعی انتظامیہ کی اپیل کو سنجیدگی سے لیں تاکہ وہ نقصانات سے محفوظ رہ سکیں دریں اثناء پولیس کی بی ڈی ایس ٹیم نے چتکان کے علاقے سے دو راکٹ گولوں کو بھی ناکارہ بنادیا جو رہائشی ابادی پر آکر گرے تھے پنجگور میں ابھی تک حالات غیر تسلی بخش بتائے جارہے ہیں چتکان ایریا سے وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں آرہی ہیں
Load/Hide Comments


