آغا حسن بلوچ کی کیسکو چیف سے ملاقات، سریاب میں بجلی لوڈشیڈنگ سے آگاہ کیا

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ نے کیسکو چیف محمد عارف کے ساتھ ملاقات کرکے سریاب میں شاہنواز فیڈر کے بجلی لوڈ شیڈنگ سے متعلق شہریوں کی شکایات سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سریاب کا شمار صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کے گنجان آباد علاقوں میں ہوتا ہے، ماہ رمضان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے زندگی کے تمام طبقات کے لوگ متاثر ہو رہے ہیں اس موقع پر بی این پی کے رہنماؤں میر غلام رسول مینگل، ڈاکٹر شبیر قمبرانی، حاجی محمد کریم مینگل، حاجی قادرابابکی، یوسف زہری، وحید نیچاری، صدام بلوچ اور بابل نیچار ی بھی موجود تھے۔ کیسکو چیف محمد عارف نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران کیسکو نے سحر وافتار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جس پر عمل درآمد جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد سریاب شاہنواز فیڈر اپنے پہلے مقررہ اوقات کے مطابق عوام کو برقی کی ترسیل کی فراہمی جاری رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں