امریکہ نے سعودی عرب‘ یو اے ای اور اردن کوہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دیدی
واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے سعودی عرب‘ یو اے ای اور اردن کوہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دیدی ہے جس میں سعودی عرب کو 23.7ملین ڈالرز کے جدید دفاعی آلات‘ یو اے ای کو 30 ملین ڈالرز کا ہاک میزائل ڈیفنس سسٹم‘اردن کوایف 16 طیاروں اورمنسلک آلات کے 4.21 بلین ڈالرز کی فروخت معاہدے شامل ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اوراردن کوہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کو 23.7ملین ڈالرز کے جدید دفاعی آلات فروخت کئے جائیں گے۔متحدہ عرب امارات امریکا سے 30 ملین ڈالرز کا ہاک میزائل ڈیفنس سسٹم خریدے گا۔بیان کے مطابق ہتھیاروں کے فروخت کے4.21 بلین ڈالرزکے معاہدے کے تحت اردن کوممکنہ طورپر ایف 16 طیاروں اوراس سے منسلک آلات کی فروخت بھی شامل ہے۔
Load/Hide Comments


