وزیراعلیٰ بلوچستان کا زرغون غر میں کانکنوں کی اموات پر اظہار افسوس

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ کے علاقے زرغون غر میں کوئلہ کان حادثے پر اظہار افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں قیمتی جا نوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہوا۔انہوں نے ہدایت کی کہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں کو مزید موثر بنایا جائے اورزخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطاءفرمائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں