ہائیکورٹ میں گریڈ 3 سے 17 تک کے عہدوں پر بھرتی کا عمل جلد مکمل کرنے کا فیصلہ

لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں گریڈ 3 سے 17 تک کے عہدوں پر بھرتی کا عمل جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ میں 320 بھرتیوں کے لئے 44 ہزار 472 درخواستوں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے۔جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں جسٹس مزمل اختر شبیر پر مشتمل ایگزامینشن کمیٹی فار ہائیکورٹ اسٹیبلشمنٹ کا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا۔کمیٹی امیدواروں کی بھرتی کیلئے امتحانی پیپرز بنانے کے متعلق امور کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی کی سفارشات پر چیف جسٹس ہائیکورٹ امیدواروں کے امتحانی پیپرز کی حتمی منظوری دیں گے۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ اور امتحانی طریقہ کار واضح ہوگا۔جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس مزمل اختر شبیر پر مشتمل کمیٹی بھرتی کے عمل کی نگرانی کرے گی۔18ایڈمن آفس کوآرڈینیٹر کی اسامیوں کیلئے 5500 سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں، ڈیٹا انٹری آپریٹر کی 59 آسامیوں کے لئے 8500 سے زائد، ایڈمن آفس کوار ڈی نیٹر کی 104 آسامیوں کے لئے 15 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں جبکہ اسٹینوگرافر، پی اے، ٹیلی فون آپریٹر، کمپوزرز، مکینک، الیکٹریشن، ڈرائیور، کک، مالی، سویپر، چوکیدار سمیت دیگر ملازمتوں کے لئے بھی ہزاروں درخواستیں وصول کی گئیں ہیں۔پرائمری سے گریجویشن تک تعلیم کے حامل امیدواروں کے امتحان لینے کے طریقہ کار پر غور کیا جارہا ہے۔ اوپن میرٹ، اقلیتوں، معذور افراد اور خواتین کے لئے مختص کوٹہ پربھی بھرتیاں ہوں گی جبکہ امیدواروں کے لئے عمر کی حد میں خصوصی رعایت دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں