چین کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کے دوران معیشت کے حوالے سے بات چیت ہوگی، شوکت ترین

بیجنگ:وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ دورہ چین بہت کامیاب جا رہا ہے،چین کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کے دوران معیشت کے حوالے سے ہماری جو بات چیت ہوگی جس سے ہمیں بہت فائدہ ہوگا اور ہماری معیشت میں بہتری آئے گی۔ہفتہ کومیڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم کے دورہ چین کے حوالے سے شوکت ترین نے کہا ہے کہ آج اور کل چین کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف کا جب سے پروگرام شروع ہوا تو اس وقت سے پاکستان کاروپیہ مضبوط ہونا شروع ہوگیا ہے اور جو لوگ قیاس آرائیاں کر رہے ہیں ان کے بارے میں پہلے بھی خبردار کیا تھا اور ایک بار پھر کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستانی روپیہ مزید بہتر ہوگا اور اپنے روپے کی مضبوطی پر ہی یقین رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں