پی ٹی آئی پنجاب کی تنظیم سازی بلدیاتی انتخابات میں پہلے مکمل کی جائیگی، شفقت محمود

پی ٹی آئی پنجاب نے فروری کے وسط تک پارٹی کی ضلعی سطح پر تنظیم سازی مکمل کرنیکا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات کے پیش نظرجلد تنظیم سازی مکمل کرنیکا فیصلہ کیاگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اب تک لاہور، قصور، شیخوپورہ، اوکاڑہ کی ضلعی تنظیمیں مکمل کی گئی ہیں جب کہ ضلعی تنظیمیں مکمل کرنیکیبعد صوبائی حلقوں کی تنظیموں کا اعلان کیاجائیگا۔
وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی تنظیم سازی کاعمل تیز ی سیمکمل کیا جا رہاہے، بلدیاتی انتخابات سے پہلے تنظیم سازی مکمل کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں