خضدار،کرخ میں مکان کی چھت گر نے سے نوجوان جاں بحق

خضدار: کرخ میں مکان کی چھت گر نے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق خضدار کی سب تحصیل کرخ آجبانی میں گھر کی چھت گرنے سے شکیل احمد ولد دین محمد بلوچ جاں بحق ہوگیا ریسکیو حکام نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں