کوئٹہ، وزیراعظم کل ایک روزہ دورے پر بلوچستان پہنچیں گے

کوئٹہ:وزیراعظم عمران خان آج بروز منگل ایک روزہ دورے پر بلوچستان پہنچیں گے جہاں وہ نوشکی کے دورے کے علاوہ کوئٹہ میں بلوچستان میں امن وامان کی حالیہ صورتحال کے علاوہ سی پیک سے متعلق اجلاس کی صدارت کرینگے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے اس موقع پر ان کے ہمراہ وفاقی وزراء بھی ہونگے۔وزیراعظم گورنر بلوچستان سید ظہورآغ،وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو سے ملاقاتیں کرینگے بلوچستان میں امن وامان کی حالیہ صورتحال کے علاوہ سی پیک سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔واضح رہے کہ آج وفاقی کابینہ کااجلاس منعقد ہوناتھاجس کووزیراعظم کے دورہ بلوچستان کی وجہ سے ملتوی کردیاگیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں