عمران سے نجات کیلئے تمام آپشز استعمال کرینگے،نواز شریف

لاہور/لندن:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) نے پارٹی قائد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تمام فیصلوں کا اختیار دیدیا اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف آئینی وقانونی جنگ لڑنے، تحریک اعتماد لانے اور حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنے سے متعلق نوازشریف کے فیصلوں کی توثیق کردی جبکہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے ن لیگ صدر شہباز شریف کو تمام سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا بھی مینڈنٹ دیا۔سی ای سی کے شرکاء نے کہا کہ جو بھی نواز شریف کا فیصلہ ہے وہی ہمیں قبول ہے، عمران خان سے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے چھٹکارا حاصل کیا جائے، عمران خان سے نجات کیلئے جو بھی آئینی و قانونی طریقہ کار استعمال ہو پارٹی کا بھرپور ساتھ دیں گے۔پیر کوپاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اہم ورچوئل اجلاس ہوا،لیگی قائد محمد نوازشریف نے لندن اور پارٹی صدر وقائد حزب اختلاف شہبازشریف نے لاہور سے اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں پارٹی کی سینئر قیادت، مرکزی عہدیدار، صوبائی پارٹی صدور، جنرل سیکریٹری اور سی ای سی کے اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں ملک کی موجودہ مجموعی صورتحال،ملکی میں بدترین مہنگائی، عوام کو درپیش مسائل، معاشی تباہی، بے روزگاری کی صورتحال، منی بجٹ اور سٹیٹ بینک بل پر غور کیا گیا،اجلاس میں ملک میں دہشت گردی، بلوچستان میں حالیہ واقعات پر غور کیا گیا۔سی ای سی اجلاس میں سیاسی جماعتوں سے ہونے والے رابطوں اور مختلف تجاویز پر اہم مشاورت کی گئی، شہبازشریف نے اجلاس کو پی پی پی قیادت سے ہونے والی ملاقات پراعتماد میں لیں گے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن)کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے سابق وزیراعظم اور پارٹی قائد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔سی ای سی اجلاس کے شرکا نے کہا کہ جو بھی نواز شریف کا فیصلہ ہے وہی ہمیں قبول ہے، عمران خان سے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے چھٹکارا حاصل کیا جائے۔ذرائع کے مطابق شرکا اجلاس نے یہ بھی کہا کہ عمران خان سے نجات کیلئے جو بھی آئینی و قانونی طریقہ کار استعمال ہو پارٹی کا بھرپور ساتھ دیں گے۔اجلاس کے شرکاء نے تمام فیصلوں کا اختیار نواز شریف کو دے دیا۔مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے ن لیگ صدر شہباز شریف کو تمام سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا مینڈنٹ دیا۔اجلاس کے دوران شہباز شریف کو مینڈیٹ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عوام دشمن حکومت کے خلاف عوامی۔ سیاسی اور جمہوری اقدامات کے لئے تمام جماعتوں سے رابطے کریں۔اجلاس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لکھا کہ عوام کی حالت زار اور حکومت کی نااہلی اور ہر میدان میں ناکامی کو سامنے رکھتے ہوئے پارٹی میں اتفاق رائے ہے،عمران خان کی حکومت کو جانا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ ہر وہ روز جس دن پی ٹی آئی حکومت کو رہنے دیا جائے گا اس سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گا۔ کسی ایک رکن نے بھی اختلاف نہیں کیا۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ جن لوگوں نے ملک میں تباہی اور کرپشن کی انہیں اپنے کرتوتوں پر خوفزدہ ہونا چاہیے، پیر کے روز نیب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک میں تباہی اور کرپشن کی ہے، غریب کو تباہ حال کر دیا ہے، مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کہہ رہی ہے کرپشن کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں، مخالفین کو اپنے کرتوتوں پر خوفزدہ ہونا چاہیے،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کے گھر جانے سے متعلق سوال پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ویسے تو اللہ کی مرضی لیکن ہماری پوری کوشش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں