پوری کوشش کرینگے سبی کے اجتماع پر مہمانوں کو کوئی تکلیف نہ ہو، سردار یار محمد رند
سبی:پارلیمانی سربراہ پاکستان تحریک انصاف و رند قبائل کے سربراہ چیف آف رند سردار یار محمد رندنے سبی اجتماع کے موقع پر آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ پوری کوشش کریں گے کہ سبی کے سالانہ اجتماع پر آنے والے مہمانوں کو راستے میں کوئی تکلیف پیش نہ ہوسکے، ضلع کچھی کی حدود میں استقبالیہ کیمپ، میڈیکل کیمپ، اور عوام کی سہولت کے لئے تمام تر اقدامات کی خود نگرانی کررہا ہوں ہماری کوشش ہے کہ کوئٹہ سبی قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی سمیت آنے والے مہمانوں کو کوئی تکلیف کا سامنا نہیں کرنے پڑے انہوں نے کہا کہ تبلیغی اجتماعات کا مقصد لوگوں کو دین اسلام کی تعلیمات اور انسانی بھلائی کی طرف راغب کرنا ہوتا ہے تا کہ لوگوں کو دین سے آگاہی حاصل ہو اور جب اسلام دشمن قوتیں ہمارے درمیاں داراڑیں ڈالیں تو متحد ومنظم ہوکر ہم ان کا مقابلہ کرتے ہوئے اسلام دشمن عناصر کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں انہوں نے کہا کہ تین روزہ سبی کے اجتماع میں شریک ہونے والے تمام بھائیوں سے خصوصی عبادات کے ساتھ ساتھ ملک وقوم کی سلامتی خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی درخواست کی۔


