صوبائی حکومت کچھی میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، سردار یار محمد رند

پارلیمانی سربراہ پاکستان تحریک انصاف سردار یار محمد رند نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ھے کہ صوبائی حکومت و ضلعی انتظامیہ ضلع کچھی میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ھوچکی ھے دو ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود سانحہ بالا ناڑی میں ملوث ملزم حکومتی سرپرستی میں سرعام گھوم رھے ھیں ، واقعے میں تین بے گناہ افراد شہید اور دو شدید زخمی ھوئے واقعے میں شدید زخمی ھونے والے افراد زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ھیں واقعے کے بعد عینی شاہدین نے ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا لیکن دو مہینے گزرنے کے باوجود گرفتاری تو دور کی بات نامزد ملزم صوبائی حکومت کی سرپرستی میں کھلے عام گھوم رھے ھیں وزیر اعلی بلوچستان اپنے ساتھ نامزد ملزمان کو لیکر سیر و تفریق کروا رھے ھیں ملزموں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے والی سابقہ ضلعی انتظامیہ کو سزا کے طور پر ضلع سے ٹرانسفر کیا گیا اور اب من پسند افراد کو ضلع میں تعینات کر کے وزیر اعلی ملوث افراد کو بچانا چاہتے ھیں لیکن ہم وزیر اعلی بلوچستان کو بتانا چاہتے ھیں کہ وہ غریبوں کی آہ سے ڈریں وزیر اعلی بلوچستان قدوس کو پتہ ھونا چاہئیے کہ وقت بدلنے میں وقت نہیں لگتا ایسا نہ ھو کہ وزیر اعلی کو کل اپنے ان اقدامات پر افسوس اور پچھتاوا ھو سردار رند کا مزید کہنا تھا کہ ضلع کچھی میں چند جرائم پیشہ افراد کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ھے جس کی وجہ سے آئے دن چوری ڈکیتی ، مسافر بسوں اور بازاروں کو لوٹنا معمول بن گیا ھے ان کا کہنا تھا کہ ضلع کچھی کے امن و امان کے حوالے سے بہت جلد اپنا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے متاثرین سانحہ اعوان گوٹھ کی 16 فروری کو نیشنل ہائی وے بند کرنے کی اپیل کی مکمل حمایت کرتے ھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں