سندھ پو لیس کو انتہائی مطلوب گینگ کا سربراہ ساتھی سمیت ساکران سے گرفتار

لسبیلہ:سندھ پو لیس کو انتہائی مطلوب گینگ کا سربراہ ساتھی سمیت ساکران سے گرفتار، سندھ میں ملزم کے سرکی قیمت 40 لاکھ روپے مقرر ہے، کلاشنکو ف، مسروقہ مو ٹرسائیکل، نقدی اور ایل سی ڈی کیمرہ بر آمد، ملزم کریش پلا نٹس میں ڈکیتی سمیت دیگر وار داتوں میں بھی مطلو ب تھا پولیس زرائع کے مطابق ایس ایچ او ساکران انسپکٹر نبی بخش رونجھو نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی ڈکیت گروہ کے انتہائی مطلوب گینگ کے سرغنہ یاسین عرف رحیم بخش چانڈیو ولد بہاول خان کو ان کے ساتھی دلبر ماچھی سمیت
گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، چھینی گئی موبائل فون، نقد رقم اور ایک سی ڈی کیمرہ برآمد کرلیا پو لیس کے مطابق ملزم یاسین عرف رحیم بخش چانڈیو ولد بہاول خان کی سندھ میں سرکی قیمت 40 لاکھ روپے مقرر ہے، ملزم سندھ میں قتل اقدام قتل، پولیس مقابلے، اغواء برائے تاوان، ڈکیتی سمیت انتہائی اہم مقدمات میں مطلوب تھا پو لیس کے مطابق ملزم یاسین عرف رحیم بخش چانڈیو حب ندی میں کریش پلانٹس سمیت ساکران میں بھی مختلف وارداتوں میں ملوث تھا گروہ کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں