وفاقی اورصوبائی حکومت کے پاس کورونا کنٹرول کیلئے کوئی پالیسی نہیں‘ڈاکٹرمالک بلوچ

تربت: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ان کی رہائش گاہ پر جمعیت اہل حدیث بلوچستان کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری حافظ ناصرالدین اور مسلم لیگ (ن)کے رہنما عطا اللہ محمد زئی نے ملاقات کی اور کرونا وائرس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کے پاس کرونا وائرس کے تدارک کے حوالے سے کوئی واضح پالیسی اور حکمت عملی نہیں جس سے ملک میں اس وباء کو کنٹرول کیاجاسکے اور بلوچستان حکومت صرف سوشل میڈیا کے ذریعے اس وباء کا مقابلہ کر رہی ہے روزانہ کی بنیاد پر باہر سے گاڑیوں کی آمد و رفت جاری ہے اور بازاروں میں ہجوم اور رش برقرار ہے جس کے نتائج سنگین ہوں گے اور کیچ کے نمائندوں نے چُپ کا روزہ رکھا ہے اس سے صاف ظاہر ہوتی ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ناکام ہیں اور بلوچستان میں حکومتی اقدامات صفر ہیں انتظامیہ جان بوجھ کر احتیاطی تدابیر توڑ رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں