خاران، ٹریفک حادثہ، دو پولیس اہلکاروں سمیت 6افراد زخمی
خاران :بلوچستان کے ضلع خاران میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 6افراد زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روزخاران شہر میں باب خاران کے قریب پولیس گشتی گاڑی اور ایک مسافر ڈبل سیٹر پک اپ میں تصادم، 2 پولیس اہلکار اور 4 سول افراد زخمی، زخمیوں کو ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال خاران میں منتقل کردیا گیا جبکہ شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


