پاکستان کا ایران سے خوردنی اشیا اور تیل کی درآمد شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان نے ایران سے خوردنی اشیا اور تیل کی درآمد شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزارت داخلہ کے حکم نامے کے تحت سرحد ہفتے میں 3 روز کھلے گی، روزانہ 20 ٹرالرز پر مشتمل خوردنی اشیا اور400 پک اپ تیل درآمد کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکومت نے ایران سے خوردنی اشیا اور تیل کی درآمد شروع کرنیکافیصلہ کرلیا، لیویز حکام کا کہنا ہے کہ کجھوروں سے لدے 20 ٹریلرز ایران سے تفتان سرحد پہنچ گئے۔وزارت داخلہ کے حکم نامے کے تحت سرحد ہفتے میں 3روزکھلے گی، سرحد کھولنے کا مقصد سرحدی اضلاع کے لوگوں کی ضروریات پوری کرنا ہے، چاغی، واشک، پنجگور، تربت اور گوادر سے خوردنی اشیا کی درآمد ہوگی جبکہ روزانہ 20 ٹرالرز پر مشتمل خوردنی اشیا اور400 پک اپ تیل درآمد کی جائے گی اور اس دوران تمام احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں