وزیر اعظم عمران خان نے اسکالرشپ کمپلینٹ پورٹل کا اجرا کردیا

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے اسکالر شپ کمپلینٹ پورٹل کا اجرا کردیا۔ اسلام آباد میں اسکالرشپ کمپلینٹ پورٹل کی اجرائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دوران تعلیم اسکالر شپس ختم ہونے سے طلبا کو مشکلات کا سامنا تھا، کئی مضامین کی پاکستان میں اہمیت ختم ہوگئی، اور کئی مضامین کے لوگ پاکستان میں ملتے ہی نہیں، طلباکی شکایت پرفیصلہ کیاکہ ماڈرن سسٹم لائیں۔عمران خان نے کہا کہ اسکالر شپس کے ذریعے ہم تعلیم کے نظام کو بہتر بنا سکتے ہیں، اقتدار میں آنے کے بعد اسکالر شپس کا کوئی اندازہ نہیں تھا، اسکالر شپس طلبا کو مشکلات کے حوالے سے شکایات رہتی تھیں، اسکالر شپ کمپلینٹ پورٹل سے طلبا کی شکایات کا ازالہ کیا جاسکے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رحمت اللعالمین ﷺ اسکالر شپس کے پیچھے بہترین حکمت پوشید ہ ہے، اس کا مقصد قوم کی تعمیر ہے، رسول اللہ ﷺ ایک طبقے کے لیے نہیں ساری دنیا کے لیے رحمت اللعالمین تھے، رحمت اللعالمین ﷺ اسکالر شپس صحیح اورغلط کا فرق بتانےکےلیے ہیں، رسول اللہ ﷺ کے راستے پر چلنے سے عظیم رہنما جنم لیتے ہیں، نوجوانوں کو رحمت اللعالمین ﷺ اسکالرشپس سے فائدہ اٹھانا چاہیے، اسکالرشپ میں میرٹ کو مدنظر رکھا جائے تو منفرد کامیابی بن جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں