قلات،بجلی کی غیر منصفانہ تقسیم کیخلاف خواتین اور بچوں کا احتجاج، قومی شاہراہ بلاک

قلات:قلات میں بجلی کی غیر منصفانہ تقسیم اور بجلی کی تاروں کو سنگل فیس کرنے کے خلاف خواتین اور بچے سڑکوں پر نکل آئے،مشتعل خواتین نے مڈوے کے مقام پر قومی شاہراہ پر روکاوٹیں کھڑی کر کے شاہراہ اڑھائی گھنٹے تک ٹریفک کے لئے بند کردی اور کیسکو کے خلاف شدید نعرے بازی کی،کیسکو من پسند فیڈرز کو چودہ گھنٹے بجلی فراہم کرکے دیگر علاقوں کی بجلی کو سنگل فیس فراہم کرتے ہیں،کلی پس شہر میں گزشتہ چار ماہ سے بجلی فراہم نہیں ہو رہی اگر بجلی کو منصفانہ تقسیم نہیں کیا گیا تو پانچ روز بعد ایک بار پھر قومی شاہراہ کو بلا ک کیا جائے گا، خواتین کا موقف،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قلات میں بجلی کی عدم دستیابی بجلی کی غیر منصفانہ تقسیم اور بجلی کی تاروں کو سنگل فیس کرینے کے خلاف خواتین اور بچوں نے شدید احتجاج کیا اور مشتعل خواتین نے مڈوے کے مقام پر قومی شاہراہ پر روکاوٹیں کھڑی کر کے دھرنا دیکر بیٹھ گئیں جس سے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معطل ہو کر رہ گئی اور سڑک کی دونو ں اطراف گا ڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی،احتجاجی مظاہرے کی قیادت قلات کی سیاسی و سماجی کارکن اور سابق سٹی کونسلر بی بی نور حسنی نے کی، اس مو قع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیسکو قلات کے صارفین کو بجلی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، انہوں نے کہا کہ قلات کیسکو بجلی کی غیر منصفانہ تقسیم کے مرتکب ہورہی ہے اپنے من پسند فیڈرز کو چودہ گھنٹے بجلی فراہم کرتے ہیں اور سٹی میں رہتے ہیں،کلی خاردان کلی چشمہ کلی کلی ئگیاوان ور ملحقہ علاقوں کو صرف نو گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے جبکہ کلی پس شہر کو گزشتہ چار مہینوں سے بجلی کی فراہمی بند کردی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ کیسکو اہلکار اپنی نا اہلی چھپانے کے لئے آئے روز بجلی کی تاروں کو سنگل فیس کر دیتے ہیں جس سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے اور شہری پانی کے حصول کے لئے سرگردان ہو گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر پانچ روز میں شہر میں بجلی کی منصفانہ تقسیم اور بجلی کی تاروں کو سنگل فیس کرنے کا سلسلہ بند نہیں کیا گیا تو ایک بار پھر قومی شاہراہ کو غیر معینہ مدت کے لئے بلاک کیا جائے گا جس کی تمام ذمہ داری کیسکو چیف اورمقامی کیسکو اہلکاروں پر عائد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں