گیس بلز میں دیگر چارجز کی وصولی بند کرنے کا حکم برقرار
کوئٹہ: بلو چستان ہا ئی کورٹ کے ووکیشن جج جسٹس جنا ب جسٹس عبدالحمید بلو چ پر مشتمل بنچ نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جا نب سے صارفین کو مختلف چارجز بھیجنے و دیگر سے متعلق دائر آ ئینی درخواست کی سماعت کی،سما عت کے دوران درخواست گزار سنیئر قانون دان سید نذیر آغا ایڈووکیٹ،سوئی سدرن گیس کمپنی کی جا نب سے سید محمد، بلنگ منیجر محمد کا مران، محمد نواز و دیگر پیش ہو ئے۔سما عت شروع ہو ئی تو سوئی سدرن گیس کمپنی کی جا نب سے آدر چا رجز (Other Charges)سے متعلق جواب عدالت میں پیش کی گئی اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے وکیل کی جا نب سے استدعا کی گئی کہ بنچ 10فروری2022 کو ووکیشن جج جسٹس عبداللہ بلو چ کی جا نب سے آدر چا رجز (Other Charges) سے متعلق دئیے گئے حکم کو واپس لینے کے احکامات صادر کرے اور کمپنی کو اجازت دی جا ئے کہ وہ صارفین کو بلوں میں آدر چارجز (Other Charges)بھیجے لیکن عدالت کے جج نے مذکورہ حکم کو برقرار رکھتے ہو ئے ہدایت کی کہ کمپنی صارفین کو بلوں میں آدر چا رجز (Other Charges)بھیجنے سے گریز کریں بعد ازاں عدالت نے کیس کی سما عت 28فروری تک کیلئے ملتوی کر دی۔ یا د رہے سید نذیر آغا ایڈووکیٹ کی جا نب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ سوئی سدرن گیس کمپنی صارفین کو پی یو جی /سلو میٹر چارجز اور آدر چا رجز (Other Charges) کی مد میں بھا ری بھر کم بل بھیج رہی ہے جو عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلا ف ورزی ہے انہوں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ آدر چا رجز (Other Charges)بھیجنے سے کمپنی کو روکا جا ئے جس پر جسٹس عبداللہ بلو چ پر مشتمل بنچ نے کمپنی کو حکم دیا تھا کہ وہ صارفین کوبلوں میں آدر چا رجز (Other Charges)نہیں بھیج سکتی بلکہ اس سلسلے میں کمپنی حکام سے وضاحت بھی طلب کی گئی تھی۔


