چمن، سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایک مبینہ شخص گرفتار،بارودی مواد برآمد
کوئٹہ:پاک افغان سرحدی علاقے چمن میں سی ٹی ڈی کی کارروائی فائرنگ کے تبادلہ میں ایک مبینہ افراد فتاربارودی مواد برآمد، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی کو خفیہ اطلاع ملی کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے مبینہ افراد گرفتار سپن بولدک افغانستان سے کلی محمد افضل کے راستے پاکستان میں داخل ہونا چاہتے ہیں جس پر سی ٹی ڈی نے کاروائی کرتے ہوئے کلی افضل کے قریب ناکہ بندی کی اس دوران بغیر نمبر پلیٹ کے ایک مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیاتاہم ڈرائیور نے سی ٹی ڈی افسران کو کچلتے اور فائرنگ کرتے ہوئے گاڑی سمیت فرار ہونے کی کوشش کی جس پر جوابی کاروائی میں گاڑی میں سوار مبینہ افراد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا اور اسکے قبضے سے 15کلو گرام دھماکہ خیز مواد، 10میٹر پرائما کارڈ، 2ڈیٹونیٹر،3کلو گرام بال بیئرنگ، 4040کیلیبر کے223راؤنڈبرآمد کر لے ترجما ن کے مطابق مبینہ افراد سرکاری عمارت اور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی غرض سے پاکستان میں داخل ہورہا تھا ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی تھانہ میں ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی


