صحافی اطہر متین قتل,پولیس نے ڈاکوئوں کی موٹر سائیکل کا سراغ لگالیا
حب ( نمائندہ انتخاب) کراچی سماء نیوز چینل کے پروڈیوسرصحافی اطہر متین بہیمانہ قتل کیس میں پولیس نے ڈاکوئوں کی موٹر سائیکل کا سراغ لگالیا، تفتیشی حکام کے مطابق موٹر سائیکل بلوچستان کے علاقے خضدار سے خرید گئی تفتیشی حکام کا کہنا ہیکہ موٹر سائیکل 2020 میں خریدی گئی جو محمد جہانگیر کے نام پر ہے، موٹرسائیکل 125جی سی ہے مگر دستاویز میں سی ڈی سیونٹی سامنے آئی ہے موٹر سائیکل کی دستیاویزات کی مد د سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی کراچی اینٹی کار لفٹنگ سیل ( اے سی ایل سی) نے بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل کے مبینہ مالک کو حراست میں لیکر کراچی منتقل کردیا حکام کے مطابق موٹر سائیکل کے چیچز میں ردو بدل کی گئی ہے، جس شخص کی موٹر سائیکل چھینی گئی اس کی تلاش جاری ہیاس حوالے سے حب کی مقامی پولیس نے رابطہ کرنے پر بتایا ہے کہ کراچی اے سی ایل سی کے افسران جمعہ کے روز حب آئے تھے اور محمد جہانگیر نامی شخص جو کہ سرکاری ملازم ہے کو اپنی حراست میں لیکر اپنے ہمراہ کراچی لے گئے ہیں


