حکومت حاجی لشکری اور ان کے دیگر ساتھیوں کیخلاف مقدمات کو فوری طور پر واپس لیں، پرنس موسیٰ جان

قلات: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر پرنس موسیٰ جان نے سیاسی و قبائلی رہنما ء نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی، موسیٰ بلوچ، غلام نبی مری، نصراللہ بلوچ اور انکے دیگر ساتھیو ں پر مقدمات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی بلوچستان کے ایک معتبر اور بااثر شخصیت ہیں ان کے خلاف جھوٹے مقدمات کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے ہم ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں،ن خیالات کا اظہا ار انہو ں نے قلات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی بلوچستان کے قدم آور شخصیت ہیں ان کے اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مقدمات درج کرنا بد نیتی ہے جسے ہم کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے اور ہم اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی اور ان کے دیگر ساتھیوں کے خلا ف مقدمات کو فوری طور پر واپس لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں