خواتین کو یکساں و برابر کے مواقع اور حیثیت فراہم کیے بغیر سماج کی تعمیر و ترقی ممکن نہیں،نیشنل پارٹی

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی خواتین سیکریٹری کلثوم نیاز بلوچ کے زیر صدارت 8 مارچ خواتین دن کے حوالے سے اجلاس نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا‘ اجلاس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے اراکین حاجی نیاز بلوچ‘ کامریڈ ستار بلوچ‘ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو‘ سلمہ قریشی‘انیل غوری بلوچ ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری سمیہ بلوچ،مائرہ ستار‘ستارہ بلوچ،نورینہ و دیگر نے شرکت کی‘ اجلاس میں 8 مارچ عالمی خواتین کے دن کے مناسبت صلاح و مشورے ہوئے۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ نیشنل پارٹی ہر سال کی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی عالمی خواتین کے دن کے مناسبت سے تقریب کا انعقاد کریگی۔ اجلاس میں نیشنل پارٹی اور بی ایس اؤ کے رہنماؤں نے کہا کہ نیشنل پارٹی مکمل یقین رکھتی ہے کہ خواتین کو یکساں و برابر کے مواقع اور حیثیت فراہم کیے بغیر سماج کی تعمیر و ترقی ممکن نہیں۔خواتین کی سیاسی سماجی معاشی شعبوں میں شمولیت کو یقینی بنانا ضروری ہے۔اب وقت آچکا ہے کہ اپنے شعوری کردار و عمل کو بلند کرکے خواتین کو برابری کا مقام دینے اور انکی تخلیقی و تحقیقی صلاحیتوں سے استعفادہ کرنا ہوگا۔رہنماوں نے کہ کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ شعوری سیاست کی ہے۔اور خواتین کو دیگر شعبوں کے ساتھ سیاسی عمل کا حصہ بنانے کیلیے ہرممکن کرادر ادا کیا۔کیونکہ سیاسی عمل خواتین کو فیصلہ سازی کی سطح پر پہنچاتا ہے۔اس لیے خواتین کی سیاسی عمل میں شرکت لازمی ہے۔جس کی نیشنل پارٹی مکمل حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا اکیسویں صدی میں بھی یہاں خواتین کو پسماندہ روایات و سوچ میں جھکڑنے کی سازش ہوتی ہے۔جو کہ جدید دور میں کسی سمیت سے کم نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں