مراد سعید کا ریحام خان کی کتاب کیخلاف لندن میں دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید نے ریحام خان کی کتاب کےخلاف لندن میں دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم کا اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ چاہتے ہیں کہ غلط خبریں نہ پھیلائی جائیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر مراد سعید کو ہدایت کی کہ اپوزیشن گھبرائی ہوئی ہے، آپ نے گھبرانا نہیں، آپ اپنی کارکردگی پر توجہ دیں۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ معاشی اشاریے بہتر ہیں لہٰذا عوام کو اپنی کارکردگی سے متعلق اعدادوشمار سے آگاہ کریں اور حکومتی کاموں کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کریں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پیکا ایکٹ میں ترمیم پر اجلاس کے شرکا کو بریفنگ دی۔
Load/Hide Comments


