کوہلو، فورسز کا آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن حیدر عباس جاں بحق

کوئٹہ(این این آئی) بلو چستان کے ضلع کوہلو میں سیکورٹی فورسز کا کلیئر نس آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے کپتان حیدر عباس جاں بحق ہو گئے۔پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز سیکورٹی فورسز نے مسلح افراد کے ایک ٹھیکانے میں موجود گی کی خفیہ اطلاع پر ضلع کوہلو میں کلیئر نس آپر شن کیا سیکور ٹی فورسز نے علا قے کو گھیر ے میں لیاتو مسلح افراد نے فرار ہو تے ہوئے فائرنگ شروع کر دی، آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کپتان حیدر عباس انکا پیچھا کر تے ہوئے جاں بحق ہو گئے تاہم قریبی پہاڑوں میں فرار ہو نے والے مجرموں کی تلاش کے لئے علا قے میں فالو اپ آپریشن جا ری ہے جبکہ حملہ آوروں کو بھی بھا ری نقصان پہنچا ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق سیکور ٹی آپریشن جا ری رکھیں گی اور بلو چستان میں حاصل کر دہ امن کو سبوتاژ نہیں کرنے دیا جائے گا،آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن حید ر عباس کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کر دی گئی،نمازہ جنا زہ میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید،حاضر سروس افسران،رشتہ داروں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،کیپٹن حیدر عباس کیفوجی اعزاز کے سا تھ تدفین کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں