کوئٹہ سے کراچی آنے والی بس سے 50 ہزار سرجیکل ماسک برآمد

کراچی: کراچی کے صدر بس اڈے پر ایک بس سے 50 ہزار سرجیکل ماسک برآمد کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر صدر بس اڈے پر اسسٹنٹ کمشنر صدر آصف چانڈیو کی ٹیم کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کی گئی، اس دوران کوئٹہ سے کراچی آنے والی بس سے 50 ہزار سرجیکل ماسک برآمد کیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی میں کسی شخص کو حراست میں نہیں لیا گیا تاہم بس اڈے کے مالک سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ ماسک بھیجنے والے اور پیکٹس پر درج نمبرز سے متعلق تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں