بلوچستان میں نئے تعلیمی سال ،12لاکھ بچوں کیلئے مفت کتابیں 21اضلاع میں پہنچا دی گئیں

کوئٹہ :بلوچستان میں نئے تعلیمی سال میں بارہ لاکھ بچوں کو مفت کتب کی فراہمی کیلئے ایک کروڑ کتابیں چھاپ کر 21اضلاع میں پہنچا دی گئیں ،چےئر مین بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ سید عارف شاہ شیرازی نے بتایا کہ رواں سال وفاقی حکومت کی ہدایت پر جماعت اول سے پنجم تک یکساں نصاب کے تحت کتب چھپوائی گئی ہیں اگلے سال میٹرک تک یکساں نصاب کر دیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ نئے تعلیمی سال کیلئے محکمہ تعلیم نے 72 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک کروڑ کتب چھپوائی ہیں جو سرکاری اسکولوں کے طلبا کو مفت دی جائیں گی چیئرمین بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ نے بتایا کہ صوبے کے 34اضلاع میں سے 21اضلاع میں درستی کتب بھجوادی گئی ہیں جبکہ دیگر اضلاع میں دو سے تین روز میں کتب پہنچا دی جائیں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں