کوئٹہ، بدفعلی کا جرم ثابت ہونے پر تاحیات قید و جرمانے کی سزا

کوئٹہ: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سریاب جناب جان محمد گوہر نے بچے کے ساتھ بدفعلی کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر تاحیات قید اور 3لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ سرکار کی جانب سے مقدمہ کی پیروی ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر میڈم شازیہ شاہانہ نے کی۔استغاثہ کے مطابق ملزم جواد احمد نے گزشتہ سال پولیس تھانہ نیو سریاب کی حدود میں 13سالہ بچے (ن م)کے ساتھ سا ل 2019ء میں بدفعلی کا ارتکاب کیا تھا جس پر ان کے خلاف زیر دفعہ 377کے تحت بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کیا گیا تھا گزشتہ روز عدالت کے جج نے ملزم جواد احمد کو زیر دفعہ 377کے تحت جرم ثابت ہونے پر تاحیات قید اور 3لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ملزم جرمانہ کا پچاس فیصد متاثرہ بچے کو ادا کرنے کا پابند ہوگابلکہ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزیدچھ ماہ مزید قید بھگتنا ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں