کارکن بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کریں، ضیاء لانگو

کوئٹہ: صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیااللہ لانگو نے کہا ہئے کہ کارکن بلدیاتی انتخابات کی بھر پور تیاری کریں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس نزنجو کی قیادت میں جو ترقیاتی عمل قلات اور باقی صوبے میں جاری ہئے اسی کارکردگی کی بدولت بلوچستان عوامی پارٹی پورے صوبے میں کلین سویپ کریگی صوبائی مشیر داخلہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی کارکردگی کو سامنے رکھ کر میدان میں اترینگے اور ان شکست خوردہ عناصر کو ایک بار پھر شکست سے دو چار کر کے علاقہ سے زاتی مفاد کی سیاست مفاد پرستی کی سیاست اور عوام کو دھوکہ دینے والی سیاست کو ختم کر دینگے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور بلوچستان عوامی پارٹی کا ویژن ہئے کہ پڑھا لکھا بلوچستان اور ترقیافتہ بلوچستان ہمارا مشن ہئے پارٹی کے ویژن کو گھر گھر پہنچانا اور بلا رنگ و نسل صوبے کے ہر فرد کے لیے کام کرنا ہئے تاکہ صوبہ ترقی اور خوشحالی کے سنگ میل طے کرے صوبائی مشیر داخلہ نے کہا کہ پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہئے اور پارٹی شہید سراج خان رہیسانی اور شہید آغا حبیب شاہ اور سیکورٹی فورسز کے شہدا جنہوں اپنے خون کا نظرانہ پیش کر کے بلوچستان میں امن قاہم کرنے کے لیے جام شہادت نوش کی ہئے ان سب شہدا کے مشن کو راہیگاں نہیں جانے دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں